جیت کس کی ہوگی ؟قومی اسمبلی سپیکر کون؟

اسلام آباد(تازہ ترین)قومی اسمبلی کے20 ویں سپیکر کے انتخاب کیلئے اجلا س جاری ہے،پی ٹی آئی نے شفقت محمود کو ایاز صادق کے مقابلے میں میدان میں اتار اہے  وزیر اعظم نوازشریف PTI Shafqat Mahmood, National Assembly Pakistanنے پہلا ووٹ کاسٹ کیا جس کے بعد باقاعدہ ووٹنگ شروع ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی ،جمعیت علماء اسلام ،جماعت اسلامی ،متحدہ قومی موومنٹ، آزاد امیدواروں اور فاٹا کے منتخب اراکین اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے مسلم لیگ ن کے مدمقابل سپیکر کیلئے شفقت محمود کو انتخاب میں کھڑا کیاہے ۔ن لیگ کو قومی اسمبلی میں اپنی پارٹی کے 188 ارکان کے ساتھ واضح اکثریت حاصل ہے جبکہ دیگر جماعتوں کی حمایت کے بعد سردار ایاز صاق کی کامیابی یقینی ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے22 اگست 2015 کو حلقہ این اے 122 میں ہونے والے انتخاب کو کالعدم قراردے کر دوبارہ انتخابات کا حکم دیا تھا جس کی وجہ سے سردار ایازصادق کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے پر قومی اسمبلی کے سپیکرکا عہدہ خالی تھا جس پر آج ووٹنگ کرائی جارہی ہے جس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی طرف سے سردار ایاز صادق اور پاکستان تحریکِ انصاف کی طرف سے سردار ایاز صادق سپیکر کے امیدوار ہیں۔

Leave a Reply