سری لنکا میں کامیابی کسے ملی؟

کولمبو(تازہ ترین)سری لنکا کی حکمران جماعت یونائٹید نیشنل پارٹی نے پارلیمانی انتخابات میں اکثریتی نشستیں حاصل کرکی میدان ما ر لیا جبکہ  سابق صدرWho won in Srilanka مہندرا راجا پاکسے کی جماعت فریڈم پارٹی کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں یونائٹید نیشنل پارٹی نے دو سو پچیس میں سے ایک سو چھ نشستیں حاصل کی جبکہ اپوزیشن اتحادی جماعت پچانوے ووٹ حاصل کرتے ہوئے بری طرح ناکام ہوئی۔سرکاری نتائج کے مطابق 225 رکنی پارلیمنٹ میں حکمراں یونائیٹڈ نیشنل پارٹی نے 106 جبکہ راجہ پاکسے کے یونائیٹڈ پیپلزفریڈم الائنس نے 95 اور تامل نیشنل الائنس نے 16 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔جس کے بعد سری لنکا کے موجودہ وزیراعظم رانیل ورماسنگھے نے دیگرجماعتوں کوساتھ ملکر چلنے کی دعوت دیتے ہوئے ملک میں اتحاد اور ایک نئی سیاسی روایت قائم کرنے کی اپیل کی ہے۔

Leave a Reply