سڈنی (تازہ ترین) انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ شکست کھا کر ایشز ٹرافی گنوانے والی آسٹریلین ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔اس معاملہ پر مختلف رپورٹس پیش کی گئی جن میں انکشاف سامنے آئے، ’سڈنی ٹیلی گراف‘ نے دعویٰ کیاکہ دو سینئر کھلاڑیوں کی بیگمات میں دیرینہ جھگڑے سے ٹیم کی توجہ منتشر ہوئی۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیاکہ کپتان مائیکل کلارک اپنی اہلیہ کیلی کے ہمراہ ٹیم سے الگ گاڑی پر سفر کرتے ہیں، دیگر کھلاڑیوں کی بیویاں اور گرل فرینڈز کے ہمراہ شور مچاتے بچے بھی کھلاڑیوں کی توجہ منتشر کرنے کا باعث بنے، انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میں شرمناک شکست میں ٹیم اختلافات کا بھی ہاتھ رہا۔
رپورٹس میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا کہ اس ٹور میں کئی کھلاڑیوں کے بچے بھی شریک رہے، ان کے شوروغل سے بھی توجہ کھیل پر مرکوز کر پانا مشکل رہا۔ اسی طرح بیٹی کی بیماری کے باعث دوسرے ٹیسٹ سے دستبردار ہونے والے بریڈ ہیڈن کو باقی میچز سے ڈراپ کرنے پر بھی کچھ کھلاڑی ٹیم مینجمنٹ سے خوش نہیں۔