زیادہ کام کرنا خطرناک کیوں؟

نیویارک (تازہ ترین)دنیا میں بہت سے ایسے لوگ ہیں جن کو لئی کام کرنا سب سے زیادہ ضروری ہے  لیکن یہ نہیں جانتے کہ  وہ کتنا خطرناک ہے۔تتحقیق Why excessive  working is dangerousسے معلوم چلا ہے کہ جولوگ زیادہ کام کرتے ہیں ان کو فالج ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے تحقیق کےلئے پانچ لاکھ افراد کا تجزیہ کیا گیا۔لینسٹ میڈیکل جرنل میں شائع رپورٹ میں بتایا گیا کہ جو لوگ روایتی اوقات صبح 9 سے شام 5 بجے تک کے علاوہ کام کرتے ہیں ان کو فالج ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔یہ معلومات غیر یقینی ہیں تاہم تحقیق کے مطابق تناو ¿ والے کام آپ کی زندگی پر تباہ کن اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق جو لوگ زیادہ دیر تک کام کرتے ہیں انھیں اپنا بلڈ پریشر چیک کرتے رہنا چاہیے۔رپورٹ کے مطابق ہفتے میں 35-40 گھنٹے کام کرنے والوں کے مقابلے میں 48 گھنٹے کام کرنے والوں میں یہ خطرہ 10 فیصد تک بڑھ جاتا ہے اسی طرح 54 گھنٹے کام کرنے والوں میں 27 فیصد اور 55 گھنٹوں سے زائد کام کرنے والوں میں اس کا خطرہ 33 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

Leave a Reply