فرانسیسی صدر امریکیوں کے شکر گزار کیوں؟

فرانس کے صدر فرانسوا اولاند نے ملک کے شمالی علاقے میں ایک ٹرین پر سوار مسلح شخص کو قابو کرنے والے تین امریکی شہریوں کا شکریہ ادا کیا ہے Why France president is thankful to Americansاور کہا ہے کہ وہ اصل ہیرو ہیں۔مسلح شخص نےجمعے کی شب شمالی فرانس کے قریب میں ٹرین میں فائرنگ کرنے کے لیے بندوق تانی ہی تھی کہ ٹرین میں سوار تین امریکی مسافروں نے اُسے دبوچ لیا۔ٹرین پر حملے کرنے والے شخص کا تعلق مراکش سے ہے اور اُس کی عمر 26 برس ہے۔ مسلح شخص کو حراست میں لینے کے بعد انسدادِ دہشت گردی کے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔فرانسیسی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ خفیہ اداروں کو حراست میں لیے گئے شخص کے بارے میں معلومات تھیں اور مشتبہ حملہ آور نے پولیس سے بات کرنے سے انکار کر دیا ہے۔مسلح شخص کو قابو کرنے والے ایک امریکی شہری کا کہنا تھا کہ اس نے حملہ آور سے اے کے 47 رائفل اور ایک آٹو میٹک پستول اس وقت چھین لی جب وہ اس نے حملہ آور کو ٹرین میں نشستوں کے درمیان چلتے دیکھا تھا۔

Leave a Reply