کپتان نے ریلی منسوخ کردی وجہ کیا بنی ؟

لاہور(تازہ ترین) صوبائی محکمہ داخلہ نے تھریٹ لیٹر جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ پنجاب میں دہشتگردی کا خطرہ ہے۔ متعلقہ اداروں کو چوکنا کردیاWhy Imran Khan cancelled the rally گیا جبکہ سرچ آپریشن کے دوران 60 سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا کہ  خودکش بمبار پنجاب اسمبلی کو ٹارگٹ کرسکتے ہیں۔اسی خدشے کی وجہ سے عمران خان نے آج لاہور میں ہونے والی ریلی بھی منسوخ کر دی۔پنجاب اسمبلی کو دہشتگردی کے خطرے سے متعلق محکمہ داخلہ کے صوبائی انٹیلی جنس کی جانب سے تھریٹ لیٹر جاری کردیا گیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ 5 خودکش بمبار اسمبلی ارکان کوٹارگٹ کرسکتے ہیں۔ دہشتگردی کی منصوبہ بندی جنوبی وزیرستان میں کی گئی۔

Leave a Reply