کترینہ کیف سوشل میڈیا سے کیوں دور رہتی ہیں؟

ممبئی(تازہ ترین) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے سب سے کم سوشل میڈیا استعمال کرنے والی  نہ کرنے ہیروئینوں میں سے ایک ہیں ۔اس راز سے پردہWhy Katrina Kaif stay away from social media
اٹھاتے ہوئے انھوں نے کہاکہ  وہ اپنی بے عزتی کے خوف سے سوشل میڈیا سے زیادہ تر دور رہتی ہیں یہ بات انھوں نے بھارتی خبرایجنسی کو ایک انٹرویو کے دوران کہی ۔کترینہ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے مداحوں کے ساتھ تصاویر اور وڈیوز شیئر کرنا پسند کرتی ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا کے اس دوسرے چہرے سے بھی واقف ہو چکی ہیں جس پر وہ کچھ عرصہ قبل تک یقین بھی نہیں کرنا چاہتی تھیں ۔اس موقع پر انھوں نے ابھیشک بچن کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ ابھیشک بچن کے ایک فین نے ٹوئیٹر پر ان کی بیٹی کے بارے میں مذاق کیا جس پر ابھیشک کو مجبوراً اس فین کو بلاک کرنا پڑا۔کترینہ کیف نے کہا کہ وہ بے عزتی برداشت نہیں کر سکتیں اور اسی لیے سوشل میڈیا سے دور ہی رہنا پسند کرتی ہیں۔

Leave a Reply