دفتر میں نیند کیوں آتی ہے؟

لندن(تازہ ترین) بے شمار افراد  ایسے ہیں جنہیں دفتر میں کام کے وقت نیند آتی ۔ امریکی محکمہ صحت کی ایک رکن جینیفر ٹرگوئس نے حال میں تین کمپنیوں Why people sleep in officeکے تقریباً1,139 ملازمین پر تحقیق کی ہے ۔ تحقیقی ٹیم کی سربراہ جینیفر نے دوران تحقیق پتہ لگایا کہ تقریباً 15 فیصد ملازمین ہفتے میں کم ازکم ایک دفعہ دفتر ی اوقات میں ضرور سو جاتے ہیں ۔ نیشنل سیلپ فاونڈیشن کی طر ف سے پیش کردہ ایک اور تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق 29 فیصد افراد دفتر میں کام کے وقت سو جاتے یا نیند کے غلبے کے باعث انگھتے رہتے ہیں ۔ علاوہ ازیں 36 فیصد افراد ڈرائیونگ کرتے ہوئے اونگھتے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی بڑی وجہ رات کے وقت مناسب نیند نہ لینا ہے ۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ نیند کی کمی آپکی وقت مناسب نیند نہ لینا ہے ۔ انکا یہ بھی کہنا ہے کہ نیند کی کمی آپکی صحت کیلئے انتہائی نقصان دہ ہے ۔ ماہرین نے اس مسئلے سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے چند تجاویز بھی پیش کی ہیں ۔ انکا کہنا ہے کہ ہمیں باقاعدگی سے ورزش کرنی چاہیئے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here