وزیرِاعظم کراچی میں کیوں؟

اسلام آباد (تازہ ترین)وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں ان کے وہاں جانے کا مقصد  شہر میں امن و امان کی صورت حال سمیتWhy Prime minister came to Karachi دیگر امور کا جائزہ لینا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے جہاں وزیراعلیٰ سید قائم علی شاہ اور گورنر ڈاکٹر عشرت العباد سمیت اہم شخصیات نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا ۔سب سے پہلے  وہ کینیپ کے ایٹمی بجلی کے ٹو کا افتتاح کریں گے۔ ایٹمی بجلی گھر کے افتتاح کے بعد وزیراعظم نواز شریف گورنر ہاؤس جائیں گے جہاں وہ امن و امان کی صورت حال اور کراچی آپریشن کے حوالے سے بریفنگ لیں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیں گے۔وزیراعظم نواز شریف پارٹی رہنماؤں کی جانب سے اپنے اعزاز میں رکھی گئی ایک تقریب میں بھی شریک ہوں گے جس کے بعد وزیراعظم اسلام آباد کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

Leave a Reply