وزیرِ اعظم کسے خوش کرنا چاہتے ہیں؟

لاہور (تازہ ترین) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ قائداعظم نے مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنانے کا کہنا تھا لیکن وزیراعظم نواز شریف کہتے ہیں کہ پاکستان کو لبرل بنائیں why prime minister wants to makw pakistan liberal?گے۔ تفصیلات کے مطابق شاعر مشرق علامہ اقبال کی یوم پیدائش پر ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا ہم مدینہ جیسی اسلامی ریاست بنائیں گے لیکن وزیراعظم نے پاکستان کو لبرل بنانے کا کہا ہے، آخر وہ کس کو خوش کرنے کیلئے کہتے ہیں کہ پاکستان کو لبرل بنائیں گے۔ 
انہوں نے کہا کہ ترکی میں عوام نے سیکولرازم سے اسلامی ترکی کی طرف سفر شروع کر دیا ہے، ہم پاکستان کو علامہ اقبال اور قائداعظم کا پاکستان بنائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ اقبال ایک فلسفے، نظرئیے اور انسانیت کی خدمت کا نام ہے۔

Leave a Reply