سنگاکاراکیوں رو پڑے؟

کولمبو(تازہ ترین)انٹرنیشنل کرکٹ سے جدا ہوتے ہوئے سری لنکا کے سپر اسٹار بیٹسمین کمارسنگاکارا رو پڑے اور والدین کا شکریہ ادا کیا۔ انٹرنیشنل کرکٹWhy Sangakkara started crying کونسل نے سنگاکارا کو کرکٹ کا عظیم سپوت قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن اسٹارکمارسنگاکارا نے آخر کار انٹرنیشنل کرکٹ سے 15 سالہ ناطہ توڑ دیا، انھوں نے آنسوؤں سے لبریز آنکھوں کے ساتھ کھیل کو خیربادکہا، بھارت سے کولمبو ٹیسٹ کے اختتامی روز انھیں  الوداع کہنے کیلیے شائقین اور اعلیٰ شخصیات کی بڑی تعداد پی سارا اوول اسٹیڈیم میں موجود تھی۔اسکول کے بچے سری لنکن جھنڈے لہراتے رہے،جب 37 سالہ سنگاکارا کو رسمی طور پر الوداع کہا گیا تو وہ جذبات پر قابو نہیں رکھ پائے اور آنکھوں سے آنسو ٹپک پڑے، اس موقع پر انھوں نے اپنے والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہر سکھ دکھ میں میرا ساتھ دیا، جتنے برس میں کرکٹ کھیلا مجھے آپ کی سپورٹ حاصل رہی، میرے لیے دنیا میں ایک ہی ایسی جگہ رہی جہاں پر میں خود کو محفوظ سمجھتا اور وہ ہمارا گھر ہے۔

Leave a Reply