ائیر پورٹس پر سیکیو رٹی سخت کیوں؟

راولپنڈی(تازہ ترین)دہشت گردوں کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر ہونے والے آپریشن کےردعمل کے طور پر جوابی کارروائی کے خدشے کےWhy security tightened on airport پیش نظر ملک بھر کے ایئر پورٹس کی سیکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شمالی وزیر ستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بڑے پیمانے پر ایئر فورس کی کارروائی اور زمینی آپریشن میں تیزی سمیت ملک بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت شہری علاقوں میں پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے کالعدم تنظیموں کیخلاف حرکت میں آنے کے بعد دہشتگرد عناصر کے ممکنہ رد عمل سے بچنے کیلیے بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت ملک بھر کے بڑے ایئرپورٹس پر سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے

Leave a Reply