why we get tired early in the morning?

As well as making you feel very sad, depression can also make you feel drained of energy. It can stop you falling asleep or cause you to wake up early in the morning, which makes you feel more tired during the day

.تازہ ترین— آج کل ہر کوئی جلدی ہی تھک جاتا ہے  اکثر لوگ اس  کا سوال کرتے نظر آتے ہیں کہ کام بھی تھوڑا کرتے ہیں اور تھک بھی
812 (1) جاتے ہیں –آخر ایسا کیوں ہوتا ہے- اکثر افراد پریشان رہتے ہیں کہ وہ اتنا کھاتے ہیں اس کے باوجود بھی ان کا جسم توانائی سے محروم رہتا ہے وہ جلدی تھک جاتے ہیں۔آخر ایسا کیوں ہوتا ہے ۔بعض اوقات ہماری غذا میںایسی چیزیں شامل ہوتی ہیں- جن سے پیٹ تو بھر جاتا ہے اور وقتی طور ہماری بھوک ختم ہوجاتی ہے لیکن ہمارے جسم کو توانائی کے لیے جن غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے وہ نہیں مل پاتے جس کے باعث ہماری جسمانی غذائی ضروریات پوری نہیں ہو پاتیں اس لیے سارا دن سستی طاری رہتی ہے اور ہم تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں۔غذا کے علاوہ ہمارے جسم کواور بھی بہت سی باتوں کی ضرورت ہوتی ہے جنہیں ہم روزمرہ زندگی میں نظر انداز کر دیتے ہیں-

اپنے روز مرہ معمولات کا اچھی طرح جائزہ لیا جائے اور اس میں صحت مندانہ تبدیلیاں لائی جائیں۔ کاربوہائیڈ ریٹ دفاتر میں کام کرنے والے اکثر افراد دوپہر کے کھانے میں فاسٹ فوڈ کو ترجیح دیتے ہیں تاکہ بغیر وقت ضائع کیے بھوک بھی ختم ہوجائے اور کام بھی متاثر نہ ہو۔فاسٹ فوڈ اور تلی ہوئی اشیاء بلا شبہ ذائقے میں بے حد لذیذ معلوم ہوتی ہیں اور ان سے بھوک بھی بہت بہتر طریقے سے مٹ جاتی ہے لیکن ہر قسم کے جنک فوڈ درحقیقت ہمیں سست بناتے ہیں اور ان کے استعمال سے جسم تھکن محسوس کرتا ہے۔ہمارا جسم توانائی حاصل کرنے کے لیے کاربوہائیڈریٹ کی ایک بہت بڑی مقدار استعمال کرتا ہے جس کی وجہ سے ایسی غذائیں استعمال کرنے سے جسم تھکاوٹ اور سستی محسوس کرنے لگتا ہے۔

پرسکون نیند تازہ دم رہنے کے لیے پرسکون نیند کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ۔نیند سے ہمیں زندگی کا احساس ہوتا ہے اور یہ ہمیں دن بھر کے لیے توانائی فراہم کرتی ہے۔اگر آپ کے جسم کو رات کو پورا آرام نہیں ملے گا تو لازمی بات ہے کہ ہم اس سے سارا دن اپنے کا م بھی نہیں لے سکیں گے- رات کو جلدی سونے کی عادت ڈالیں صبح اٹھ کر آپ خود کو فریش محسوس کریں گے- ناشتے کی عادت میں کچھ تبدیلی لائیں اور ناشتے میں اناج یا انڈے شامل کریں۔اس سے آپ پورا دن جسم میں توانائی محسوس کریں گے۔ خواتین اور مرد حضرات کو رات میں 7 سے 9 گھنٹے کی نیند درکار ہوتی ہے۔اگر آپ اتننے گھنٹے نیند نہیں لے پاتے تو دن میں ایک مختصر نیند لے لیں لیکن اس کا دورانیہ صرف 10 سے20 منٹ ہی ہونا چاہیے-

اس لیے یہ کوشش کرنی چاہیے کہ پورے دن میں صرف ایک ہی کپ کافی پی جائے بلکہ دن بھر میں زیادہ سے زیادہ پانی پینے کی کوشش کرنی چاہیے۔ غذائیت میں کمی ماہرین صحت دن میں پانچ پھل اور سبزیاں کھانے کی عادت اپنانے کی تجویز دیتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ عادت ناصرف انسان کو صحت مند بناتی ہے بلکہ اس بات کو بھی یقینی بناتی ہے کہ جسم کو توانائی حاصل کرنے کے لیے جن غذائی اجزاء کی ضرورت ہوتی ہے وہ اسے فراہم ہوجائیں۔مثال کے طور پرجسم میںاگر میگنیشیم کی کمی ہوجائے تو سارا دن نیند حاوی رہتی ہے جس کی وجہ سے انسان کسی کام کا اہل نہیں ہوپاتا۔خوش قسمتی سے ہری سبزیاں ،لوبیہ اور دیگر غزائی اجناس کھانے سے تمام غذائی اجزاء باآسانی حاصل ہوسکتے ہیں جن کی ہمارے جسم کو ضرورت ہوتی ہے ۔

سڑیس ہر فرد کو روزانہ کسی نہ کسی ٹینشن کا سامنا رہتا ہے ۔لیکن اگر سٹریس کو زیادہ ہی ذہن پر سوار کر لیا جائے تو وہ جسمانی تھکن کا باعث بن جاتی ہے- گہرے سانس لینے اور مراقبہ اور یوگا جیسی مشقوں کی مدد سے توانائی کی وسیع مقدار حاصل کی جاسکتی ہے۔اس لیے ان دونوں مشقوں کو اپنی عادات میں شامل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے

Leave a Reply