کوڑا پھینکتے جائیں ، وائی فائی کے مزے اڑاتے جائیں

تازہ ترین) بھارت میں کامرس کے دو طالبعلموں نے صفائی کے خیال کو فروغ  دینے کے لیئے لوگوں کو ایک پر کشش آفر بھی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دونوں Wifi bin introduced in Indiaطالبعلموں نے ایک کوڑے دان تیار کیا ہے جو لوگوں کے کوڑہ پھینکتے ہی مفت وائی فائی فراہم کرتا ہے ۔ ماحول دوست اس ایجاد کو ” وائی فائی بن” کا نام دیا گیا ہے ۔  وائی فائی کے بانیوں نے اپنی ایجاد کو متعارف کروانے کے لیئے مختلف ممالک کا دورہ بھی کیا تاکہ لوگوں میں صفائی کے بارے میں رویہ تبدیل کیا جاسکے ۔  وائی فائی بن کے بانیوں کا کہنا ہے کہ جن بھی کوئی کوڑے دان میں کچرا پھینکتا ہے  تو کوڑادان ایک کوڈ بھیجتا ہے جسے مفت وائی فائی حاصل کرنے کے لیئے استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

Leave a Reply