کیا امریکہ کا نیا صدر بلا ہوگا؟

نیویارک(تازہ ترین) امریکا کے آئندہ سال ہونے والے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والوں میں ایک بلا بھی شامل ہوگیا ہے۔جب انسان الیکشن لڑسکتے ہیں Will cat be the new president of Americaتو بلا کیوں نہیں۔ جی ہاں،ایک بلا بھی امریکا کا صدر بننا چاہتا ہے، لِمبر بٹ میک کیوبن نام کےاس بلے نے اگلا الیکشن لڑنے والے امیدواروں کو چیلنج دے دیا ہے۔ یہ بِلّا امریکی ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدوار کے طور پر انتخابات میں حصہ لے گا۔اس سلسلے میں تمام کاغذی کاروائیاں مکمل ہو چکی ہیں۔بلے کی اٹھارہ سالہ مالکن ایمیلی نے اپنے پالتو بلے کو میدان میں اتارا ہے۔امریکا میں ایساپہلی بار نہیں ہوا ،اس سے پہلے بھی 2008 کے الیکشن میں” مولی” نام کا ایک کتا براک اوباما سےشکست کھا چکا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here