سردی نے ملک بھر میں اپنے قدم جما لئے۔۔۔

winter in all over the country...

تازہ ترین)  سردی ایک بار پھر اے اپنے جمانے کو تیار، سردی کی شدید لہر نے ملک بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، سب سے کم درجہ حرارت قلات میں منفی 8 ریکارڈ کیا گیا اس کے بعد استور میں منفی4،دالبندین میں منفی3 اور کوئٹہ میںمنفی 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

گلگت بلتستان کے علاقے غذر،استور اور دیامر سمیت میں بارشوں اور برفباری کا سلسلہ تو ختم تو ہو گیا لیکن پہاڑوں پر جمی برف نے اور سرد ہواؤں نے سردی کی شدت کو اور زیادہ بڑھا دیا ہے جس کے باعث گرم مشروبات اور جلانے کی لکڑی کی طلب میں اضافہ ہو گیا ہے۔

آئندہ آنے والے دنوں میں موسم میں تبدیلی

کافی علاقوں نے جلانے والے لکڑی کے دام بڑھا دئےہیں۔مالا کنڈڈویژن، ہزارہ ڈویژن اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں سرد موسم  کے باعث موسمی امراض میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس کے علاوہ سندھ اور پنجاب میں بھی موسم سرد ہے اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کی توقع ہے۔

Leave a Reply