عالمی بینک کی پاکستانی معیشیت سے متعلق خوشخبری

World bank sees optimism about Pakistan’s economic conditionواشنگٹن(تازہ ترین)عالمی بینک کی جنوبی ایشیائی ریجن کی نائب صدر انیتے ڈکسن نے 2 سال کے مختصر عرصے میں پاکستانی معیشت کی نمایاں بہتری کوسراہا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹراسحاق ڈارسے ملاقات کے دوران انھوں نے ڈیولپمنٹ پالیسی کریڈٹ لونز کے حوالے سے کیے جانے والے اقدام کی رفتارکی تعریف کی۔ ورلڈ بینک کے ڈائریکٹر اکی ہیکونی شائیو، ورلڈ بینک کی سینئر کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ باسم، امریکا   میں پاکستان کے سفیرجلیل عباس جیلانی اورایگزیکٹوڈائریکٹرورلڈبینک ناصر کھوسہ بھی ملاقات میں موجود تھے۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خزانہ نے ترقیاتی منصوبوں اورپاکستان میں پالیسی اصلاحات کے لیے عالمی بینک کی مسلسل حمایت پرانیتے ڈکسن کا شکریہ ادا کیا بالخصوص انھوں نے فاٹا کے عارضی طور پر بے گھر ہونے والے افراد کی واپسی اور بحالی کے لیے ساڑھے 7 کروڑ ڈالرفراہم کرنے کے عالمی بینک کے فیصلے پران کاشکریہ اداکیا۔ وزیر خزانہ نے بجلی کے شعبے کے لیے قرضے کی فراہمی کے فیصلے پر بھی عالمی بینک کا شکریہ ادا کیا جو منظوری کے لیے12نومبرکوعالمی بینک کے بورڈکے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

Leave a Reply