دنیا کے سستے ترین سمارٹ فونز کہاں ملیں گے؟

Wal-Mart China 's, world's cheapest smartphoneنیویارک (تازہ ترین) دنیا کا سب سے سستا اسمارٹ فون جس کی قیمت محض 10 ڈالرز یعنی پاکستانی ایک ہزار روپے سے کچھ زیادہ ہے، اب فروخت ک  لیے پیش کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابقد نیا کا یہ سستا ترین اسمارٹ فون وال مارٹ نامی سپراسٹور چین کی جانب سے پیش کیا گیا ہے۔درحقیقت یہ ایک نہیں 2 اسمارٹ فونز ہیں جو وال مارٹ ایل جی کے اشتراک سے فروخت کرے گا۔اس سے پہلے دنیا کا سب سے سستا امسارٹ فون فائرفوکس کا او ایس فون تھا جس کی قیمت 35 ڈالرز ہے مگر وال مارٹ میںسن رائز ایل 15 جی اور لکی ایل جی 16 صرف 10 ڈالرز میں دستیاب ہوگا۔ان دونوں فونز میں کم میموری اور پرانے سافٹ ویئر موجود ہیں یعنی یہ اینڈرائیڈ 4.4 کٹ کیٹ پر کام کرے گا، گوگل کا یہ ورژن 2 سال قبل ریلیز کیا گیا تھا۔تاہم اتنی کم قیمت میں نئے اینڈرائیڈ ورژن مارش میلو کی توقع ویسے بھی نہیں کی جاسکتی۔اس کے علاوہ وائی فائی کی سہولت تو ان فونز میں موجود ہیں مگر فور جی اور فرنٹ کیمرے کو بھولنا ہوگا۔تاہم اچھی بات یہ ہے کہ اس میں مائیکروایس ڈی سپورٹ موجود ہے جس کی مدد سے آپ 4 جی بی اسٹوریج کو بڑھا سکتے ہیں۔تو اگر آپ کسی سستے ترین اسمارٹ فون کو لینا چاہتے ہیں جس کی قیمت باہر کھانا کھانے سے بھی کم ہو تو یقیناً آپ کو یہ ڈیوائسز ضرور پسند آئیں گی۔خیال رہے کہ وال مارٹ کے سپر اسٹورز امریکا، برطانیہ، اسپین اور انڈیا سمیت کئی ممالک میں کام کررہے ہیں

Leave a Reply