پہلا روبوٹ بٹلر

World's first robot butlerنیویارک (تازہ ترین) اب ہوٹل میں ویٹرز کی جگہ بھی روبوٹ لیں گے۔ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں دنیا کے پہلے روبوٹ بٹلر نے بقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داری سنبھال لی۔ اس روبوٹ میں سنسرز لیزر اور وائی فائی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے جس کا استعمال کرتے ہوئے یہ روبوٹ بٹلر لفٹ استعمال کرتے ہوئے ہوٹل کے مختلف فلورز پر جاتا ہے اور ہوٹل میں آئے لوگوں کو ان کی مطلوبہ چیز فراہم کرتا ہے۔ اس روبوٹ کا نام بوٹلر ہے جو جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہے۔ یہ تین فٹ کا بوٹلر سامان لاد کر اسے متعلقہ شخص تک لے جاتا ہے۔ ہوٹل کے ویٹرز کو ٹپ دینی پڑتی ہے جب کہ اس بٹلر کو ٹپ دینے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اس کے کام سے خوش ہو کر اسے 5 سٹار تک ریٹنگ دی جا سکتی ہے یا ٹویٹ کر کے اس کی خدمت کا اعتراف کیا جا سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here