دنیا کا کم عمر ترین پاکستانی مائیکروسافٹ جینئس

تازہ ترین) 6 سال کی عمر میں مائیکروسافٹ کے تینوں امتحانات پاس کر نے والے ننھے حمزہ نے پاکستان کا نام آئی ٹی کی دنیا میں ایک بار پھر سے روشنworlds-youngest-microsoft-genius کر دیا ہے ۔ حمزہ کے والد جو کہ خود ایک آئی ٹی کنسلٹنٹ ہیں ، ان کا کہنا تھا کہ حمزہ نے امتحان پاس کرنے کے لیئے خود ہی پیپرز کی تیاری کی۔ پہلے پہل ہم نے حمزہ کو کمپیوٹر سکھانے کی کوشش کی لیکن بعد میں اس نے خود ہی ہر چیز سیکھ لی۔ حمزہ کے والدین نے مزید بتایا کہ ڈھائی سال کی عمر میں اسے لیپ ٹاپ خرید کر دیا گیا۔ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے بیٹے نے کمپیوٹر پر گیمز کھیل کر وقت ضائع کرنے کی بجائے مختلف پروگرامز سیکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

حمزہ کی والدہ کا کہنا تھا کہ نہایت کم عرصے میں بیٹے کی کامیابیوں پر فخر ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here