فیس بک کا غلط استعمال، ٹھکانہ جیل۔۔۔

 

تازہ ترین) سوشل میڈیا پر فیس بک سرِفہرست ہے، جہاں پر فیس بک لوگوں کو آپس میں ملانے کا کا م کرتی ہے وہیں پر بہت سے لوگ اس کا غلط استعمال بھی کرwrong use of facebook will lead you in jail رہے ہیں، اس سلسلے میں سپریم کورٹ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دئیے ہیں کہ گرل فرینڈ کا کلچر مغرب کا ہے ہمارا نہیں‘فیس بک نے نئی نسل اورمعاشرے کو خراب کردیا ہے‘ عدالت نے استغاثہ کو14 روز میں مقدمے کا چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹرائل کورٹ کو 6 ماہ میں اس کیس کا فیصلہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ بدھ کو جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے فاضل بنچ نے فیس بک پر لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم منیر احمد کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ شکایت کنندہ اورملزم کلاس فیلو تھے، ملزم نے کسی کو بھی بلیک میل نہیں کیا، اس لئے ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔ جسٹس امیر ہانی مسلم نے ریمارکس دیئے کہ گرل فرینڈ کا کلچر مغرب کا ہے ہمارا نہیں، انہوں نے کہا فیس بک نے نئی نسل اورمعاشرے کو خراب کردیا ہے، جس کے بعد عدالت نے لڑکیوں کو بلیک میل کرنے والے ملزم منیر احمد کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے حکم دیا کہ استغاثہ 14 روز میں مقدمے کا چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کرے اور ٹرائل کورٹ 6 ماہ میں اس کیس کا فیصلہ کرے۔

Leave a Reply