شہد کا استعمال آپ کی صحت کے لیے مفید ہے۔

تازہ ترین: شہد ہماری روزمرہ  زندگی مین بہت اہم کردار ادا کرتا ہے اس کا روزانہ استعمال آپ کی صحت کو ٹھیک رکھتا ہے- شہد کیhoney benefits افادیت اور لیموں سے کسی بھی صورت انکار نہیں کیا جاسکتا اور اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئےایک  خاتون نے ایک سال تک گرم پانی میں شہد اور لیموں کا رس ملا کر پیتی رہی۔خاتون کا کہنا ہے کہ ایک سال کے اندر وہ بیماریوں سے اس حد تک دورہوگئی کہ اب اس کے معدے میں بالکل بھی درد نہیں ہوتی اور وہ ہمیشہ اپنے آپ کو تروتازہ سمجھتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ یہ مشروب پینے سے قبل اس کے پیٹ میں درد رہتی تھی اور وہ بیمار بھی تھی لیکن اس مشروب کے بعد اس کی قسمت ہی بدل گئی اور اب وہ ہر وقت اپنے ساتھ لیموں کا رس اور شہد رکھتی ہے اور ہر صبح سویرے اٹھ کر گرم پانی میں ڈال کرپیتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ وہ کافی یا چائے پینے کی بجائے یہ مشروب پیتی ہے اور بیماریوں سے محفوظ رہتی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ ماضی میں جب وہ بستر سے اٹھتی تھی تو بہت زیادہ تھکی تھکی اور سست رہتی تھی لیکن اب وہ دن بھر تروتازہ رہتی ہے-

Leave a Reply