یوٹیوب کی بندش پھر سے چیلنج

youtube ban challenged in supreme courtلاہور (تازہ ترین)سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں یوٹیوب کی بندش کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق گستاخانہ مواد نشر کرنے پر والی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کو دوبارہ کھولنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی دی گئی ہے۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ یو ٹیوب کی بندش انسان حقوق کی خلاف ورزی ہے اس پر عائد پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے۔واضح رہے کہ چودہ ستمبر 2012کو نبی کریم ﷺکے بارے میں قابلِ اعتراض فلم ’انوسنس آف مسلمز‘کے خلاف پاکستان بھر میں مظاہرے ہوئے جن میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث 17 ستمبرپاکستانی وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے حکم پر انٹرنیٹ پر توہین آمیز فلم چلانے والی سماجی ویب سائٹ یو ٹیوب تک رسائی بند کر دی گئی۔ اس بندش کی وجہ یو ٹیوب کی جانب سے توہین آمیز فلم نہ ہٹانے کا فیصلہ بتائی گئی

Leave a Reply