تازہ ترین) پاکستان کے معروف دفاعی تجزیہ نگار اور سابق افغان جہادی زید حامد کے اہل خانہ نے اس بات کی سختی سے تردید کی ہے کہ سعودی حکومت کی جانب سے زید حامد کو کسی بھی قسم کی سزا سُنائی گئی ہے ۔ اُن کے اہل خانہ کی طرف سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ خیریت سے ہیں اور اُن کی رہائی جلد متوقع ہے ۔ مزید یہ کہ فورسز اور ایجنسیاں بھی زید حامد اور اُن کے اہل خانہ سے مسلسل رابطے میں ہیں ۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ زید حامد کے اہل خانہ کا بیان ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب سوشل میڈیا پر یہ بحث جاری ہے کہ زید حامد کو سعودی حکومت کے خلاف تقریر کرنے پر ملنے والی سزا پر عمل درآمد شروع ہو چکا ہے ۔ دوسری طرف اُ ن کے اہل خانہ نے سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنھیں سعودی حکومت کی طرف سے کوئی سزا نہیں دی گئی ۔