اسلام آباد(تازہ ترین) سپریم کورٹ نے زین قتل کیس کے ملزمان کی رہائی پر ازخود نوٹس کیس کا فیصلہ ہو گیا ہے اور پراسیکیوٹرجنرل پنجاب کو حکم دیاہے کہ صوبائی حکومت کی اپیل پر ہائیکورٹ کے فیصلے سے عدالت عظمیٰ کو آگاہ کیاجائے اورضرورت پڑنے پر ازخود نوٹس کیس کی کارروائی پھر شروع کی جائے گی ۔
صوبائی حکومت کی طرف سے عدالت عظمیٰ کو بتایاگیاتھاکہ ملزمان کی رہائی پر لاہورہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے جو زیرسماعت ہے ۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر زین کے اہل خانہ کو طلب کرکے چیمبر میں بیانات ریکارڈ کیے تھے اورمقتول کے ورثاءکو ہدایت کی گئی تھی کہ اب دوبارہ ان کے آنے کی ضرورت نہیں ، فیصلہ گھر پہنچادیاجائے گا ۔
لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ آنے تک سپریم کورٹ سماعت نہیں کرے گی۔ لاہور ہائی کورٹ میں اپیل زیر سماعت ہونے پر کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا رہے گا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں معاملہ آگے بڑھایا جائے گا