تازہ ترین) حکومت نے ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ایم کیو ایم راہنماؤں سے استعفے واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایم کیو ایم کے راہنماء فاروق ستار کو ٹیلی فون کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ استعفے گڈے گڈی کا کھیل نہیں، جب دل چایا دے دیئے ، ایم کیو ایم کا ردِعمل بچگانہ ہے۔ ان کے تحفظات دور کئے جائیں گے تاہم کراچی آپریشن پرکسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔